اسٹیٹ بینک کی نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں سے متعلق وضاحت
samaa.tv
بینک دولت پاکستان نے سوشل میڈیا میں نئے ڈیزائن والے مختلف مالیتوں کے کرنسی نوٹ جاری کرنے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کردی۔
مرکزی بینک سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک پاکستان کا مستقبل قریب میں نئے ڈیزائن کے حامل کرنسی نوٹ جاری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
وضاحت بیان کے مطابق ایس بی پی ایکٹ 1956ء میں کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کے انتخاب اور شکل کے معاملے میں مختلف اتھارٹیز کے فرائض کو واضح طور پر بیان کیا گیا ہے، اس ایکٹ کی دفعہ 27 کے تحت کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن، شکل اور میٹریل کے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل وفاقی حکومت کو اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سفارش درکار ہوتی ہے۔
اسٹیٹ بینک بورڈ نے اس ضمن میں وفاقی حکومت یا کابینہ کو کوئی بھی سفارش نہیں دی، عوام سے درخواست ہے کہ وہ اس قسم کی افواہوں پر توجہ نہ دیں، جس کا مقصد عوام میں غیر ضروری طور پر سنسنی اور بے چینی پھیلانا ہے۔
Friday, August 31, 2018
Thursday, August 30, 2018
گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی منسوخی پاکستانی حکومت اور عوام کی بڑی کامیابی: وزیراطلاعات ونشریات فوادچودھری ptv.com.pk عشق رسولﷺ سلامت رہے۔ پاکستان زندہ باد۔ گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی منسوخی پاکستانی حکومت اور عوام کی بڑی کامیابی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا پیغام اور ان کی ہدایت پر وزارت خارجہ کے روابط اس کامیابی کا باعث بنے۔
گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی منسوخی پاکستانی حکومت اور عوام کی بڑی کامیابی: وزیراطلاعات ونشریات فوادچودھری
ptv.com.pk
عشق رسولﷺ سلامت رہے۔ پاکستان زندہ باد۔ گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی منسوخی پاکستانی حکومت اور عوام کی بڑی کامیابی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا پیغام اور ان کی ہدایت پر وزارت خارجہ کے روابط اس کامیابی کا باعث بنے۔ وزیراطلاعات ونشریات فوادچودھری
ptv.com.pk
عشق رسولﷺ سلامت رہے۔ پاکستان زندہ باد۔ گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی منسوخی پاکستانی حکومت اور عوام کی بڑی کامیابی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا پیغام اور ان کی ہدایت پر وزارت خارجہ کے روابط اس کامیابی کا باعث بنے۔ وزیراطلاعات ونشریات فوادچودھری
Wednesday, August 29, 2018
Tuesday, August 28, 2018
Wednesday, August 22, 2018
Tuesday, August 21, 2018
Saturday, August 18, 2018
عمران خان نےعثمان بزدار کونامزد کرکے بڑا رسک لیا
عمران خان نےعثمان بزدار کونامزد کرکے بڑا رسک لیا
عمران خان نے اپنی سیاسی زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ کیا، نامزد وزیراعلیٰ کے بارے متوقع وفاقی کابینہ کے لوگوں کوبھی معلوم نہیں کہ وہ کون ہیں۔سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر کی گفتگو
syed zahir shah ہفتہ اگست 16:30

00:00
/
00:00
00:00
وفاقی کابینہ کے متوقع لوگوں نے مجھ سے پوچھا کہ آپ بزدار کو جانتے ہیں۔ جس پرمیں ان کوبتایا کہ یہ پہلے مسلم لیگ ق میں تھے ، پھر مسلم لیگ ن میں آگئےن لیگ کی ٹکٹ پر 2013ء کا الیکشن لڑا اور ہار گئے ، اب پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جیتے ہیں۔
Wednesday, August 1, 2018
پشاور زلمی کا یوم آزادی کے موقع پر ” آزادی کپ “ کرانےکا اعلان
پشاور زلمی کا یوم آزادی کے موقع پر ” آزادی کپ “ کرانےکا اعلان
آزادی کپ کا فائنل میچ یوم آزادی کے روز 14 اگست کو کھیلا جائے گا
ذیشان مہتاب بدھ اگست 14:28
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اگست 2018 ء) زلمی فاﺅنڈیشن کے تعاون سے پاکستان سپرلیگ کی ٹیم پشاور زلمی نے 7 اگست سے خیبر پختونخواہ میں ” آزادی کپ “ کروانے کا اعلان کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی فاتح فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کہناتھا کہ اس ایونٹ کا مقصد یوم آزادی کا جشن منانا اور نوجوانوں کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرناہے۔
نوجوان نسل کو کرکٹ کے ایونٹس میں مصروف عمل کرنے کیلئے پشاور زلمی نئے منصوبوں کے ساتھ سامنے آئی اور سرفہرست رہی جس کے باعث اس نے بڑی کامیابی سمیٹی ہیں۔۔پاکستان میں کرکٹ کی بنیاد کو مضبوط کرنے کی بے حد ضرورت ہے اور یہ ٹورنامنٹ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے ایک اور قدم ہے ، جس میں کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر کے ان کو مزید تراشا جائے گا۔
آزادی کپ میں 60 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گی ، جن میں سے بہترین کارکردگی دکھانے والی چھ ٹیمیں فائنل راﺅنڈ میں پہنچیں گی۔انہوں نے کہا کہ زلمی ہائیر کے 100 پچز پراجیکٹ سے فائدہ حاصل کرنے والے کھلاڑی آزادی کپ میں ایکشن میں نظر آئیں گے ، ہمیں یقین ہے کہ جو تربیت انہوں نے ان پچز پر حاصل کی ہے ،اسے وہ اس ایونٹ میں صرف کریں گے۔
آزادی کپ کا فائنل میچ یوم آزادی کے روز 14 اگست کو کھیلا جائے گا۔
Subscribe to:
Posts (Atom)
How i start a small business
For years I have been trying to answer this one question: What do small businesses that achieve sustainable growth do differently than those...
-
سمندر کا پانی اچانک سرخ کیوں ہوگیا؟ آپ بھی جانیئے abbtakk ایڈن برگ:(20 اگست 2018) اسکاٹ لینڈ سے 200 کلومیٹر شمال میں واقع جزائر فارو میں...
-
picture of the day

