Wednesday, November 7, 2018

چین نے پاکستان کو امداد دینے سے پہلے شرط عائد کردی

چین نے پاکستان کو امداد دینے سے پہلے شرط عائد کردی

   

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین نے پاکستان کو فراہم کی جانے والی امداد مزید مذاکرات سے مشروط کردی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات کے بعد چین کے سینئر سفارتکار نے بتایا کہ پاکستان کو امداد دینے سے پہلے مزید مذاکرات کیے جائیں گے۔
ایکسپریس ٹربیون کے مطابق رواں سال کے آغاز کے بعد سے اب تک پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں 42 فیصد کمی آئی ہے اور یہ 8 ارب ڈالر رہ گئے ہیں جو صرف 2 ماہ کی درآمدات کیلئے کافی ہیں۔گزشتہ ماہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 6 ارب ڈالر کا پیکج دیا گیا تھا لیکن سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ یہ امداد کافی نہیں ہے ۔ موجودہ بحران سے نکلنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس جانا ہی پڑے گا، اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ 1980 کے بعد سے یہ 13 ویں بار ہوگا جب پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض لینا پڑے گا۔
عمران خان کی چینی ہم منصب سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چین کے نائب وزیر خارجہ کانگ شوان یو نے کہا کہ چین پاکستان کی مدد کرے گا۔ پاکستان کے وزیراعظم کے حالیہ دورے کے دوران دونوں اطراف سے اصولی طور پر اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ چینی حکومت پاکستان کو حالیہ بحران سے نکلنے کیلئے ضروری امداد فراہم کرے گی۔ اس سے پہلے کہ ضروری اقدامات اٹھائے جائیں، دونوں اطراف سے مزید مذاکرات کیے جائیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ سی پیک کے پراجیکٹس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی، اگر سی پیک منصوبوں میں تبدیلی کی بات ہوئی ہوتی تو ان میں اضافہ ہوتا نہ کہ کمی۔ چینی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ سی پیک منصوبے کا سکوپ لوگوں کی زندگی بہتر بنانے کے حوالے سے بڑھایا جائے گا۔

عمران خان سے یمن کی انتہائی اہم ترین شخصیت ملاقات کیلئے پہنچ گئی ، بڑی خبر آ گئی

اسلام آبا د(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے حکومت سنبھالنے کے بعد سب سے پہلا دورہ سعودی عرب کا کیا جہاں انہوں نے شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان کیلئے امدادی پیکج حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تاہم انہوں نے اس موقع پر سعودی عرب کو یمن کے ساتھ تنازعات کے حل کیلئے ثالث کا کردار ادا کرنے کی بھی پیشکش کی تھی جس پر اب وہ عمل کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے یمن کے ساتھ جاری تنازعات کو حل کرنے کیلئے عمران خان سرگرم ہو گئے ہیں اور ان سے آج یمن کے سفیر محمد مطہر الشہبی نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی ۔ جس دوران یمن کے سفیر نے وزیراعظم عمران خان سے پاکستانی عوا م کیلئے نیک خواہشا ت کا اظہار کیا اور خطے کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نے سفیر کو یمنی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا جب کہ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پاکستان یمن تنازع کا پرامن اور قابل قبول حل چاہتا ہے، تمام فریقین رضامند ہوں تو پاکستان امن عمل کیلئے کردار ادا کرسکتا ہے۔

dapika hot pictures

Tuesday, October 9, 2018

Sheeda meeda | chiness funny video 2019

most funny pathan jokes





بیوقوف گدھا of donkey story


bewakoof gadha

Bewakoof Gadha

بیوقوف گدھا

ایک دن گدھے نے کھڑکی میں منہ ڈال کر مالک کے کمرے میں جھانکا تو دیکھ کر حیران رہ گیا کہ کتا مزے سے کھاناکھارہا تھا اور مالک پاس بیٹھا اسے چمکا رہا تھا گدھا اسے دیکھ کر جل گیا اور دل میں کہنے لگا آخر میرا مالک اس کتے کو اتنا پیار کیوں کرتا ہے

فاطمہ ساجد
ایک مرتبہ کا ذکر ہے کہ ایک آدمی کے پاس ایک خوبصورت کتا تھا اُس کتے سے بہت پیار کرتا تھا وہ اسے اپنے پاس بٹھا کر کھانا کھلاتا کتا بھی ہر وقت اسکے پیچھے پیچھے دم ہلاتا پھرتا اور جہاں وہ جاتا ساتھ ہو لیتا آدمی کے پاس ایک گدھا بھی تھا جو دن بھر بوجھ اُٹھاتا اور رات کو اکیلا جگہ پر پڑارہتا ایک دن گدھے نے کھڑکی میں منہ ڈال کر مالک کے کمرے میں جھانکا تو دیکھ کر حیران رہ گیا کہ کتا مزے سے کھاناکھارہا تھا اور مالک پاس بیٹھا اسے چمکا رہا تھا گدھا اسے دیکھ کر جل گیا اور دل میں کہنے لگا آخر میرا مالک اس کتے کو اتنا پیار کیوں کرتا ہے میں دن بھر سخت محنت کرتا ہوں اور کتاصرف دم ہلاتا ادھر اُدھر اُچھلتا کودتا ہے اس نے سوچا کہ اگر میں بھی کتے کی طرح اُچھلنے کودنے اور دم ہلانے لگوں تو مالک مجھے بھی اسی طرح پیار کرے گا؟یہ خیال کرکے گدھا ڈھینچوں ڈھینچوں کرتا اور دم ہلاتا جھٹ مالک کے کمرے میں گھس گیا اس نے آسمان کی طرف منہ اُٹھایا دانت نکالے اور ایسی تیزی سے دم ہلائی کہ شیشے اور کانچ کے برتن میز پر سے اور الماری سے گر کر ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے پھر اس نے اُچھل کر اگلے پاﺅں مالک کی گود میں رکھ دئیے مالک گدھے کی اس احمقانہ حرکت سے حیران و پریشان ہوگیا اور خیال کیا کہ گدھا پاگل ہوگیا ہے زور زور سے چلانے لگا شوروغل کی آواز سے قریب کے ہمسائے بھاگے آئے اور گدھے کی حرکات اور چیخ و پکار سن کر ان کو بھی یقین ہوگیا کہ گدھا پاگل ہوگیا ہے انہوں نے گدھے کو مار مار کر گھر سے نکال دیا بے چارہ گدھا اِس سب کے لیے تیار نہیں تھا اور دل میں کہنے لگا جو کتا کرتا ہے وہی میں نے بھی کیا مگر وہ اسے پیار کرتا ہے اور مجھے مارے یہ کہاں کا انصاف ہے؟

Friday, October 5, 2018

صاف پانی اسکینڈل ; نیب نے سابق وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کو گرفتار کر لیا

صاف پانی اسکینڈل ; نیب نے سابق وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کو گرفتار کر لیا

  جمعہ  اکتوبر   15:51
صاف پانی اسکینڈل ; نیب نے سابق وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کو گرفتار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 اکتوبر 2018ء) : نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق صاف پانی کمپنی اسکینڈل کیس میں سابقوزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا۔ ڈی جی نیب نے بھی سابق وزیراعلیٰ پنجاب اورمسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری کی تصدیق کی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج تیسری مرتبہ صاف پانی کمپنی اسکینڈل میں تیسری مرتبہ عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کے سامنے کیس میں حاصل کیے جانے والے ثبوت پیش کیے گئے نیب کے سامنے شہباز شریف کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔
جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد ان کا پروٹوکول اور سکیورٹی واپس روانہ ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کر کے ان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ طلب کرے گی۔
دوسری جانب احتساب عدالت کے باہر بھی رینجرز اور سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ شہباز شریف کو صاف پانی اسکینڈل میں بے ضابطگیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔صاف پانی اسکینڈل میں مالی ضابطگیوں کا انکشاف ہوا تھا۔ نیب کے مطابق شہباز شریف نے اپنی من پسند کمپنیوں کو ٹھیکہ دیا اور اپنا سیاسی اثر و رسوخ استعمال کیا۔ نیب کے مطابق اسکینڈل میں ملزمان کی ملی بھگت سے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔

Wednesday, September 19, 2018

گوگل اور فیس بک آپ کے متعلق کیا جانتے ہیں؟

گوگل اور فیس بک آپ کے متعلق کیا جانتے ہیں؟

کیلی فورنیا: دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل اور سماجی رابطے کی مشہور ترین ویب سائٹ فیس بک کی جانب سے صارفین کا ڈیٹا محفوظ رکھنے کے حوالے سے اہم معلومات سامنے آگئیں۔ فیس بک کے ڈیٹا چوری کے اب تک کے سب سے بڑے اسکینڈل کے بعد سے صارفین کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی سیکیورٹی کے حوالے سے تحفظات ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں متعدد نامور شخصیات کی جانب سے فیس بک سے اپنے اکاؤںٹس کو مکمل طور پر ختم کرنے کے اعلانات سامنے آرہے ہیں جس کے بعد فیس بک انتظامیہ نے پرائیویسی سیٹنگز کو مزید سخت کرنے اور صارفین کےلیے آسانیاں پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سماجی رابطے کی جانب سے پرائیویسی سیٹنگز کو مزید سخت کرنے کے باوجود آپ کا ڈیٹا کتنا محفوظ ہے؟ ہم آپ کو بتائیں گے کہ فیس بک اور گوگل اپنے صارفین کے بارے میں کتنا کچھ جانتے ہیں اور تمام تر سیکیورٹی کے باوجود کون سا ڈیٹا چھپایا جاسکتا ہے جب کہ ہم یہ بھی دیکھیں گے یہ دو بڑے نیٹ ورک کس طرح صارفین کا ڈیٹا اپنے پاس محفوظ رکھتے ہیں۔ گوگل اور فیس بک اسمارٹ فون رکھنے والے صارف کی ان تمام معلومات اور کاموں سے واقف رہتے ہیں جو صارف آن لائن یا آف لائن رہتے ہوئے اپنے موبائل سے انجام دیتا ہے، یہاں تک کہ صارف اپنے موبائل سے ڈیٹا ڈیلیٹ بھی کرلے لیکن گوگل اسے اپنے پاس محفوظ رکھتا ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کی بات کریں تو وہ اپنے صارفین کی لوکیشن محفوظ رکھتا ہے (اگر لوکیشن آن ہو) اس کے ذریعے آپ کے اسمارٹ فون استعمال کرنے کے پہلے دن سے لے کر اب تک کی لوکیشن حاصل کی جاسکتی ہیں۔ چونکہ ایک اسمارٹ فون (اینڈروئیڈ) رکھنے والے صارف کےلیے لازمی ہے کہ اس کا گوگل اکاؤنٹ ہو اور اسی کے ذریعے وہ اپنی تمام تر ڈیوائسز استعمال کرتا ہے لیکن وہ اس بات سے بالکل بے خبر ہے کہ گوگل صارف کی جانب سے تمام ڈیوائسز پر سرچ کیا جانے والا مواد ایک الگ جگہ محفوظ رکھتا ہے اور صارف کی جانب سے موبائل، لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر سے سرچ ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کے بعد بھی وہ سرچ ہسٹری گوگل کے پاس محفوظ رہتی ہے اور یہ تمام ڈیوائسز سے ایک ساتھ مکمل طور پر ڈیلیٹ کرنا ہوگی۔ گوگل اپنے صارف کی فراہم کردہ معلومات سے متعلق ایک فرضی پروفائل بھی بناتا ہے جس میں صنف، عمر، جگہ، دلچسپی، رشتے کی حیثیت وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔ گوگل صارف کی جانب سے استعمال کردہ تمام ایپلی کیشنز کا ڈیٹا بھی محفوظ رکھتا ہے کہ وہ انہیں کب، کہاں، کس سے رابطہ کرنے کےلیے استعمال کرتا ہے اور اس دوران کیا باتیں کی جاتی ہیں۔ یہاں تک کہ گوگل آپ کے سونے کی اوقات سے متعلق بھی آگاہ رہتا ہے۔ صارفین کی جانب سے لی گئی تصاویر، ویڈیوز، یا کوئی بھی محفوظ کردہ ڈاکیومنٹس گوگل کی آنکھ سے نہیں بچ سکتیں اور یہ تمام ڈیٹا صارف کی جانب سے ڈیلیٹ کرنے کے بعد بھی گوگل کے پاس محفوظ رہتا ہے جو وہ بوقت ضرورت آپ کو فراہم بھی کرسکتا ہے۔ گوگل اپنے صارفین کو محفوظ کیا گیا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے کا بھی آپشن دیتا ہے جو کہ ڈاکیومنٹس کی صورت میں ہوگا جب کہ فیس بک بھی صارفین کو ڈیٹا محفوظ کرنے کا ایسا ہی آپشن دیتی ہے۔ گوگل یا فیس بک کی جانب سے محفوظ کی جانے والی فائل میں وہ تمام پیغامات، مواد، تصاویر، آڈیو پیغام اور رابطہ نمبر ہوتے ہیں جو صارف کی جانب سے بھیجے یا موصول کیے گئے ہوں۔ فیس بک کی جانب سے صارفین کا وہ ڈیٹا بھی محفوظ رکھا جاتا ہے جو خود ویب سائٹ کو لگتا ہے کہ یہ صارف کےلیے دلچسپی کا باعث ہوگا اور وہ تمام مواد بھی جو صارف کی جانب سے لائک، کمنٹس یا شیئر کیا گیا ہو۔ یہاں تک کہ صارف کی جانب سے بھیجی گئی ایموجی بھی فیس بک کی محفوظ فائل کا حصہ ہوتی ہے۔ فیس بک صارفین کی جانب سے لاگ ان اور آؤٹ کا تمام ڈیٹا بھی محفوظ رکھا جاتا ہے جس میں مقام، اوقات اور ڈیوائسز بھی شامل ہوتے ہیں کہ وہ کب اور کس ڈیوائسز سے لاگ ان ہوا۔ فیس بک صارفین کی جانب سے کسی پیچ کو لائک کرنا، گیم کھیلنا، میوزک سننا، سرچنگ کرنا، پیغامات بھیجنا، کسی سے چیٹ کرنا، آڈیو پیغام دینا اور ویب سائٹ میں رہتے ہوئے تمام تر اقدامات پر کڑی نظر رکھتا ہے اور اسے اپنے پاس محفوظ رکھتا ہے۔

Sunday, September 16, 2018

’فحش اداکارہ میا خلیفہ نے ڈیم فنڈ میں پیسے دینے کا اعلان

’فحش اداکارہ میا خلیفہ نے ڈیم فنڈ میں پیسے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔‘ ڈیم فنڈ کے اعلان کے بعد انٹرنیٹ پر ایسا کام ہوگیا کہ آپ کی ہنسی نہ رکے گی
dailypakistan.com.pk

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے ڈیم بنانے کے لئے ایک تاریخی قدم اٹھایا گیا تو عوام نے بھی اُن کی آواز پر لبیک کہا اور ڈیم فنڈ میں دھڑا دھڑ عطیات جمع کروانا شروع کر دئیے۔ اس کے بعد وزیراعظم پاکستان نے بھی اس نیک مقصد کے لئے قوم کو پکارا تو جوش و جذبہ اور بھی بڑھ گیا۔
بلاشبہ اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانی بڑی تعداد میں اس فنڈ کے لئے عطیات جمع کروا رہے ہیں، مگر سوشل میڈیا پر کچھ من گھڑت خبریں بھی چل رہی ہیں۔ مثال کے طور پر پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین شاہد خان کے حوالے سے کہا گیا کہ انہوں نے ڈیم فنڈ کے لئے ایک ارب ڈالر، یعنی ایک کھرب روپے دینے کا اعلان کر دیا ہے، مگر بعد پتا چلا یہ تو محض ایک افواہ تھی۔ بہرحال، اس واقعے کے بعد تو غیر متوقع عطیات کے متعلق بنائے گئے لطیفوں کا تانتا سا بندھ گیا ہے اور ایسے ایسے لوگوں کی جانب سے عطیات کے لطائف بنائے جا رہے ہیں کہ سُن کر عقل حیران رہ جائے۔

ایک ایسی ہی عجیب و غریب مثال مشہور زمانہ فحش اداکارہ میا خلیفہ کے جعلی اکاﺅنٹ سے کی گئی ٹویٹ کی صورت میں سامنے آئی ہے۔ لبنانی نژاد امریکی اداکارہ کے نام سے بنائے گئے اس جعلی اکاﺅنٹ پر سامنے آنے والی ٹویٹ میں لکھا گیا ہے کہ ”میں اپنی ہر ویڈیو کی کمائی سے 30 فیصد دیامر بھاشا ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کرتی ہوں۔ اگر آپ پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو میری ویڈیوز زیادہ سے زیادہ دیکھں ۔۔“

Wednesday, September 12, 2018

اداکار دلیپ کمار کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

اداکار دلیپ کمار کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل
aajkal.com.pk

ممبئی: ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں دلیپ کمار کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ صاحب کو ممبئی کے لیلاواتی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، وہ چیسٹ انفیکشن کے باعث تکلیف محسوس کررہے تھے۔


دعاؤں کی درخواست کے ساتھ ساتھ پیغام میں کہا گیا ہے کہ وہ روبصحت ہیں اور آپ سے دعاؤں کی درخواست ہے۔ خیال رہے کہ ماضی میں بھی دلیپ کمار کو سانس کی تکلیف کے باعث اکثر ہسپتال منتقل کیا جاتا رہا ہے۔
دلیپ کمار 2 اگست 2017 کو گردے میں تکلیف کے باعث لیلاوتی ہسپتال میں داخل کردیا گیا تھا جہاں طبیعت مزید بگڑنے پر انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں منتقل کیا گیا تاہم جلد ہی صحت یاب ہوگئے تھے اور انہیں ہسپتال سے خارج کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 2016 میں بھی دلیپ کمار کو سانس لینے میں تکلیف کے باعث ممبئی کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
پشاور میں 11 دسمبر 1922 کو پیدا ہونے والے دلیپ کمار کا اصل نام یوسف خان ہے اور انہوں نے 1944 میں 22 سال کی عمر میں فلمی دنیا میں قدم رکھا۔

Monday, September 3, 2018

پاکستان میں اتوار کی چھٹی ختم ، جمعۃ المبارک کی چھٹی بحال دھماکے دار خبر آگئی

پاکستان میں اتوار کی چھٹی ختم ، جمعۃ المبارک کی چھٹی بحال دھماکے دار خبر آگئی


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعۃ المبارک کی ہفتہ وار چھٹی، یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کے خلاف قرار داد اور توجہ دلاؤ نوٹس اور لواری ٹنل میں آمدورفت کے سلسلہ میں شیڈول کا بہانہ بنا کر مسافروں کی تذلیل کے خلاف قومی اسمبلی میں قرار داد ، توجہ دلاؤ نوٹس اور سوال جمع کرا دیے گئے چترال سےمتحدہ مجلس عمل کے ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے مؤقف اختیار کر تے ہوئے کہا کہ جمعۃ المبارک سید الایام ہے اس لئے ہفتہ وار چھٹی جمعہ کے دن ہی ہونا چاہئے انہوں نے ایک اور قرار داد کے ذریعہ یہ بھی کہا کہ پاکستان بھر سے یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے سے ایک طرف غریب افراد سستی اشیاء
خورد و نوش کی خریداری سے محروم اور ہزاروں نوجوان بے روزگار ہو ں گے جبکہ موجودہ حکومت کے منشور میں ایک کروڑ نوجوانو ں کو روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے ایک توجہ دلاؤ نوٹس پر لواری ٹنل کے حوالہ سے مولانا چترالی نے وزیر مواصلات سے استفسارکیا ہے کہ لواری ٹنل ہر قسم کے تعمیراتی کام ہو نے کے باوجود اور سابق وزیر اعظم کے ٹنل افتتاح کے بعد مخصوص اوقات میں ٹنل کو بند رکھنے اور مسافروں کی آمدورفت پر پابندی لگانے کا کیا جواز باقی رہتاہے اور ایک اور قرار داد کے ذریعہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق حکومت اردو زبان کے نفاذ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور دفعہ 62 ، 63 کو نہ چھیڑنے کے حوالہ سے توجہ دلاؤ نوٹس بھی جمع کیا گیا ہے ۔

اب علاج کیلئے ہسپتالوں میں آنے کی ضرورت نہیں کیونکہ۔۔۔!!! عمران خان کی حکومت نے شاندار سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا javedch.com

اب علاج کیلئے ہسپتالوں میں آنے کی ضرورت نہیں کیونکہ۔۔۔!!! عمران خان کی حکومت نے شاندار سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا
javedch.com
لاہور ( آن لائن)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے محکمے میں روبو کال سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا، سروس پنجابی، سرائیکی اور اردو زبان میں شروع کی جائے گی۔سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیر صحت پنجاب نے کہا ہے کہ روبو کال سروس کے ذریعے شہریوں کو مفت طبی مشورے فراہم کئے جائیں گے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ صوبے بھر میں ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو اسپتالوں کی ری ویمپنگ کے اہداف مقررہ وقت میں حاصل کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 15 روز کے اندر پنجاب کے اسپتالوں کی ایمرجنسی میں طبی سہولتوں کی فراہمی
یقینی بنائی جائے تاہم اسپتالوں میں مریضوں اور ان کے لواحقین سے بدتمیزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی

سمندر کا پانی اچانک سرخ کیوں ہوگیا؟ آپ بھی جانیئے

سمندر کا پانی اچانک سرخ کیوں ہوگیا؟ آپ بھی جانیئے
abbtakk

ایڈن برگ:(20 اگست 2018) اسکاٹ لینڈ سے 200 کلومیٹر شمال میں واقع جزائر فارو میں وہیل مچھلیوں کے شکار کی تصاویر نے ماحولیات اور تحفظ اور حیوانات کے دفاع کے کارکنان میں ایک بار پھر غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔
جزائر فارو ڈنمارک کے تحت ایک خود مختار یورپی ریاست ہے تاہم وہ ڈنمارک یا یورپی یونین کے قوانین کی پابند نہیں، تصاویر میں درجنوں وہیل مچھلیاں اس ساحل سمندر پر پڑی ہوئی نظر آرہی ہیں جہاں ان کو ہلاک کیا گیا اس جگہ کا پانی مچھلیوں کے خون کے سبب سرخ ہوگیا ہے۔وہیل مچھلیوں کا شکار اور قتل 30 جولائی کو خلیج سینڈاویگور میں ہوا جو جزائر فارو میں شامل ایک مغربی جزیرے ویگور پر واقع ہے، شکار یہ کارروائی ان قانونی کارروائیوں کی ہی کڑی ہے جو ہر سال موسم گرما میں ان جزائر میں دیکھنے میں آتی ہے۔جزائر فارو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہیل مچھلیوں کا شکار اس کے شہریوں کی طرز زندگی کا حصہ ہے، یہ کوئی تفریحی عمل نہیں، وہیل مچھلی کا گوشت قومی سطح پر غذائی نظام کا ایک اہم جز تھا اور رہے گا۔
بیان کے مطابق وہیل مچھلیوں کا گوشت مقامی آبادی میں جس کی تعداد پچاس ہزار کے قریب ہے، اس میں تقسیم ہوجاتا ہے اور یہ گوشت فروخت نہیں کیا جاتا۔
یہ بھی پڑھیے
کروڑوں روپے مالیت کے نوڈلز چوری ہوگئے
Spread the love
AbbTakk News blood Denmark edenberg interesting red sea water whale fish سمندر کا پانی اچانک سرخ کیوں ہوگیا؟ آپ بھی جانیئ

Friday, August 31, 2018

۔اسٹیٹ بینک کی نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں سے متعلق وضاحت

اسٹیٹ بینک کی نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں سے متعلق وضاحت
samaa.tv

بینک دولت پاکستان نے سوشل میڈیا میں نئے ڈیزائن والے مختلف مالیتوں کے  کرنسی نوٹ جاری کرنے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کردی۔
مرکزی بینک سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک پاکستان کا مستقبل قریب میں نئے ڈیزائن کے حامل کرنسی نوٹ جاری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
وضاحت بیان کے مطابق ایس بی پی ایکٹ 1956ء میں کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کے انتخاب اور شکل کے معاملے میں مختلف اتھارٹیز کے فرائض کو واضح طور پر بیان کیا گیا ہے، اس ایکٹ کی دفعہ 27 کے تحت کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن، شکل اور میٹریل کے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل وفاقی حکومت کو اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سفارش درکار ہوتی ہے۔
اسٹیٹ بینک بورڈ نے اس ضمن میں وفاقی حکومت یا کابینہ کو کوئی بھی سفارش نہیں دی، عوام سے درخواست ہے کہ وہ  اس قسم کی افواہوں پر توجہ نہ دیں، جس کا مقصد عوام میں غیر ضروری طور پر سنسنی اور بے چینی پھیلانا ہے۔

Thursday, August 30, 2018

گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی منسوخی پاکستانی حکومت اور عوام کی بڑی کامیابی: وزیراطلاعات ونشریات فوادچودھری ptv.com.pk عشق رسولﷺ سلامت رہے۔ پاکستان زندہ باد۔‏ گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی منسوخی پاکستانی حکومت اور عوام کی بڑی کامیابی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا پیغام اور ان کی ہدایت پر وزارت خارجہ کے روابط اس کامیابی کا باعث بنے۔

 گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی منسوخی پاکستانی حکومت اور عوام کی بڑی کامیابی: وزیراطلاعات ونشریات فوادچودھری
ptv.com.pk


عشق رسولﷺ سلامت رہے۔ پاکستان زندہ باد۔‏ گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی منسوخی پاکستانی حکومت اور عوام کی بڑی کامیابی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا پیغام اور ان کی ہدایت پر وزارت خارجہ کے روابط اس کامیابی کا باعث بنے۔ وزیراطلاعات ونشریات فوادچودھری

Holocaust | Auschwitz Concentration Camp, Poland.

Wednesday, August 22, 2018

Saturday, August 18, 2018

عمران خان نےعثمان بزدار کونامزد کرکے بڑا رسک لیا

عمران خان نےعثمان بزدار کونامزد کرکے بڑا رسک لیا

عمران خان نے اپنی سیاسی زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ کیا، نامزد وزیراعلیٰ کے بارے متوقع وفاقی کابینہ کے لوگوں کوبھی معلوم نہیں کہ وہ کون ہیں۔سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر کی گفتگو

 syed zahir shah  ہفتہ  اگست   16:30
عمران خان نےعثمان بزدار کونامزد کرکے بڑا رسک لیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اگست 2018ء) سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ عمران خان نے عثمان بزدار کونامزد کرکے بڑا رسک لیا ہے، عمران خان نے اپنی زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ کیا ہے،نامزد وزیراعلیٰ کے بارے متوقع وفاقی کابینہ کے لوگوں کوبھی معلوم نہیں کہ وہ کون ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقریب حلف برداری کے بعد جب سب مہمانان چائے پی رہے تھے توعمران خان سے کسی نے پوچھا کہ خاں صاحب! یہ بزدار کون ہیں جن کوآپ وزیراعلیٰ پنجاب لے کرآئے ہیں۔
اس پروہاں صورتحال دیک کر مجھے ایسا لگتا ہے کہ عمران خان نے اس معاملے پربڑا رسک لیا ہے۔۔حامد میر نے کہا کہ نامزد وزیراعلیٰ کے بارے متوقع وفاقی کابینہ کے لوگوں کوبھی معلوم نہیں ہے کہ وہ کون ہیں۔
وفاقی کابینہ کے متوقع لوگوں نے مجھ سے پوچھا کہ آپ بزدار کو جانتے ہیں۔ جس پرمیں ان کوبتایا کہ یہ پہلے مسلم لیگ ق میں تھے ، پھر مسلم لیگ ن میں آگئےن لیگ کی ٹکٹ پر 2013ء کا الیکشن لڑا اور ہار گئے ، اب پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جیتے ہیں۔
ان کا تعلق دوردراز پسماندہ علاقے سے ہے۔۔عمران خان جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرنے کیلئے ان کووزارت اعلیٰ کا منصب دیا ہے۔انہوں نے کہا کہعمران خان کوابھی حلف اٹھائے چند گھنٹے ہی ہوئے ہیں اور لوگ پوچھ رہے ہیں کہ یہ نامزد وزیراعلیٰ پنجاب کون ہیں؟حامد میر نے کہا کہ عمران خان کے بہت سے قریبی ساتھی اب علیم خان کو کہہ رہے تھے کہ علیم خان ”یار سوری“ہم نے آپ کی حمایت نہیں کی بلکہ مخالفت کی۔
اب ہمیں لگ رہا ہے کہ آپ ان سے بہت بہتر تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت بتائے گا کہ عمران خان کی چوائس کیسی ہے؟ اگر عمران خان نے پنجاب کو چلانا ہے توسب عمران خان کی طرف دیکھیں گے بزدار کی طرف کوئی نہیں دیکھے گا۔بزدار کی ہر غلطی عمران خان کے کھاتے میں پڑے گی۔میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان نے اپنی زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ کیا ہے۔۔عمران خان کووزیراعظم کے طور پراتنی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا جتنا انہیں پنجابکے وزیراعلیٰ کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

3D Apple logo Using Coreldraw x7 YouTube

Wednesday, August 1, 2018

پشاور زلمی کا یوم آزادی کے موقع پر ” آزادی کپ “ کرانےکا اعلان

پشاور زلمی کا یوم آزادی کے موقع پر ” آزادی کپ “ کرانےکا اعلان

آزادی کپ کا فائنل میچ یوم آزادی کے روز 14 اگست کو کھیلا جائے گا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب  بدھ  اگست   14:28
پشاور زلمی کا یوم آزادی کے موقع پر ” آزادی کپ “ کرانےکا اعلان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اگست 2018 ء) زلمی فاﺅنڈیشن کے تعاون سے پاکستان سپرلیگ کی ٹیم پشاور زلمی نے 7 اگست سے خیبر پختونخواہ میں ” آزادی کپ “ کروانے کا اعلان کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی فاتح فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کہناتھا کہ اس ایونٹ کا مقصد یوم آزادی کا جشن منانا اور نوجوانوں کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرناہے۔
نوجوان نسل کو کرکٹ کے ایونٹس میں مصروف عمل کرنے کیلئے پشاور زلمی نئے منصوبوں کے ساتھ سامنے آئی اور سرفہرست رہی جس کے باعث اس نے بڑی کامیابی سمیٹی ہیں۔۔پاکستان میں کرکٹ کی بنیاد کو مضبوط کرنے کی بے حد ضرورت ہے اور یہ ٹورنامنٹ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے ایک اور قدم ہے ، جس میں کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر کے ان کو مزید تراشا جائے گا۔
آزادی کپ میں 60 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گی ، جن میں سے بہترین کارکردگی دکھانے والی چھ ٹیمیں فائنل راﺅنڈ میں پہنچیں گی۔انہوں نے کہا کہ زلمی ہائیر کے 100 پچز پراجیکٹ سے فائدہ حاصل کرنے والے کھلاڑی آزادی کپ میں ایکشن میں نظر آئیں گے ، ہمیں یقین ہے کہ جو تربیت انہوں نے ان پچز پر حاصل کی ہے ،اسے وہ اس ایونٹ میں صرف کریں گے۔
آزادی کپ کا فائنل میچ یوم آزادی کے روز 14 اگست کو کھیلا جائے گا۔

How i start a small business

For years I have been trying to answer this one question: What do small businesses that achieve sustainable growth do differently than those...